ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کنداپور میں ٹینکر اور بائک کی ٹکر : بائک سوار جائے وقوع پرہلاک

کنداپور میں ٹینکر اور بائک کی ٹکر : بائک سوار جائے وقوع پرہلاک

Thu, 11 Aug 2016 21:04:18    S.O. News Service

کنداپور:11/اگست(ایس او نیوز) گیس سلینڈر سپلائی کرنے والی ٹینکر ، بائک سے ٹکرانے کے نتیجےمیں بائک سوار جائے وقوع پر ہی ہلاک ہونے کا واقعہ کنداپور تعلقہ کے ہالاڑی سرکل پر جمعرات کو پیش آیا ہے۔

بائک سوار مہلوک کی شناخت چندر مڈیوال (40)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بائک سوار چندر مڈیوال بدھ کی رات اپنی بیوی کے گھر یڈمکی گیا ہواتھا۔ جمعرات کی صبح بیوی کے گھر سے اپنے گھر ہالاڑی جانے کے دوران تیز رفتار گیس سلینڈر سپلائی کرنےو الی ٹینکر نے ٹکر مار دی۔ حادثے کی شدت سے بائک سوار چندر مڈیوال جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ چندرصبح آئس بیچتا تھا اورشام میں فاسٹ فوڈ دوکان کے ذریعے اپنا گزر بسر کیا کرتاتھا۔ پسماندگان میں بیوی ، بیٹی اور بیٹا ہے۔ گھر کے مالک کی ہلاکت سے گزارے کے لئے پسماندگان یتیمی کے احساس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ شنکر نارائن پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔


Share: